ایک طرف ہم دوسری طرف مافیا ہے،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن ہم جیتیں گے۔ انہوں ںے یقین دہانی کرائی کہ وہ اراکین اسمبلی کے ساتھ اب مسلسل رابطہ رکھیں گے۔

انہوں ںے یہ بات اراکین اسمبلی کے اعزاز میں دیے جانے والے ظہرانے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم کی جانب سے دیے گئے ظہرانے میں پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کے اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق ظہرانے میں شریک تمام ارکان اسمبلی نے حکومتی امیدواروں کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کرائی۔ ذرائع سے بتایا ہے کہ اراکین اسمبلی کو دیے جانے والے ظہرانے میں مچھلی، مٹن قورمہ، مرغی اور دال ماش پیش کی گئی جب کہ میٹھے میں کھیر رکھی گئی تھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ سینیٹ انتخابات جیت کر عوامی مفاد کی قانون سازی کریں گے۔ انہوں ںے کہا کہ ایک طرف ہم ہیں دوسری طرف مافیا کھڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غریب کے حالات بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

وزیر اعظم نے تمام ارکان اسمبلی کو کل بروقت اسمبلی پہنچنے کی ہدایت کی۔ ظہرانے میں حکومتی اتحادی ارکان نے بھی حفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد کی حمایت کا اعلان کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے