اپوزیشن 23نشستوں کے ساتھ ہمیں کیا سرپرائز دے گی،سرداررند،جام کمال

کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلو چستان جا م کما ل خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جما عتیں 23نشستوں کے ساتھ ہمیں کیا سر پرا ئز دیں گی، اتحادیوں سے گلے شکوے سیاست کا حصہ ہیں،ہم اس بات پر متفق ہیں کہ کہیں ہماری کسی بھی عمل کا فائدہ اپوزیشن کو نہ ہو،سردار یار محمد رند نے کبھی بھی انفرادی مفادات کی بات نہیں کی، سردار خان رند کے سینیٹ لیکشن سے دستبردار ہو نے ے بعد آج ہم بہت بہتر انداز سے سینیٹ انتخابا ت کا عمل پو را کریں گے۔ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے منگل کو کو ئٹہ میں پا کستان تحریک انصاف کے صو با ئی صدر و صو با ئی وزیر تعلیم سردار یا ر محمد رند کے ہمرا ہ ان کے صاحبزادے سردار خان رند کی سینیٹ الیکشن سے دستبرداری کے اعلان کے موقع پر پریس کا نفرنس کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پر پا کستان تحریک انصاف کے صو با ئی صدر و صو با ئی وزیر تعلیم سردار یا رت محمد رند کا کہنا تھا کہ بیٹے کو سینٹ الیکشن سے دستبردار کرنا بہت مشکل کام تھا،میرا بیٹاسینیٹ الیکشن لڑتا تو اپوزیشن جما عتیں اس کا فائدہ اٹھاتی،اس لئے ہم سب نے مل کر سردار خان کو سینیٹ انتخابات سے دستبردار کر نے کا فیصلہ کیا ہیں،انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے سرادر خان رند کا پی ٹی ائی سے کوئی تعلق نہیں ہے اس کے باوجود وہ بلو چستان عوامی پارٹی کی حمایت میں دستبردار ہوئے ہماری خواہش تھی کہ ہم سینیٹ میں بلوچستان کی نمائندگی کریں مگر افسوس ایسا نہیں ہوا اور مرکزی قیادت نے صوبے سے سینیٹ انتخابا ت کیلئے امیدوار سامنے نہیں لائے،انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہماری پارٹی کا بی اے پی سے اتحاد ہے اب ہم اس بات پر متفق ہیں کہ ملکر سینیٹ الیکشن لڑینگے اگرچہ میرا بیٹا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہا تھا مگر ہم نے انکو دستبردار کرایا، انہوں نے ظا ہر کی کہ اب جام کمال اب ہمیں ساتھ لیکر چلیں گے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلو چستان جا م کما ل خان کا کہنا تھا کہ اتحادیوں سے گلے شکوے سیاست کا حصہ ہیں اتحادی حکومت میں شامل تمام جما عتیں ہمارے ساتھ ہیں، اپوزیشن 23نشستوں کے ساتھ ہمیں کیا سرپرائز دے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مخلوط حکومت کے حوالے سے بہت اچھا فیصلہ کیا ہے ہم سردار یار محمد رند کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے تمام ممبران اور حکومت میں شامل تمام جماعتوں کے شکر گزار ہیں اب ہم بہت بہتر انداز سے سینیٹ انتخابات کا عمل پورا کرینگے، انہوں نے کہا کہ سردار یار محمد رند نے کبھی بھی انفرادی مفادات کی بات نہیں کی ہم اس بات پر متفق ہیں کہ کہیں ہماری کسی بھی عمل کا فائدہ اپوزیشن کو نہ ہو، ہمارا یہ متفقہ فیصلہ ہے کہ ہم ملکر صوبے کے بہتر مفادات کے لئے کام کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے