اسلام آباد میں غیر ملکی سفارت کار کی گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
اسلام آباد: غیر ملکی سفارت کار کی گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔
جاں بحق موٹر سائیکل سوار محمد عرفان کی میت پمز اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ حادثہ تھانہ شالیمار کی حدود میں پیش آیا۔
ایس پی صدر کیپٹن ر حمزہ ہمایوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گاڑی کا ڈرائیور 23 سالہ نوجوان غیرملکی کنٹریکٹر کا بیٹا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیرملکی کنٹریکٹر کا ڈپلومیٹک اسٹیٹس نہیں ہے لہٰذا ان پر سفارتی استثنیٰ کا قانون لاگو نہیں ہوتا۔
ایس پی صدر کا مزید کہنا تھا کہ حادثے میں ملوث شخص کو تھانہ شالیمار منتقل کر دیا گیا ہے۔
کیپٹن ر حمزہ ہمایوں نے کہا کہ گاڑی ڈرائیور کے پاس امریکہ اور سعودی عرب کا ڈرائیونگ لائسنس ہے، ڈرائیور کے پاس اسلام آباد کا ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز چیک کی جارہی ہیں، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔