بلوچستان حکومت کی سینیٹ انتخاب میں اپوزیشن کو مشترکہ امیدوار لانے کی پیشکش
کوئٹہ: سینیٹ انتخاب میں بلوچستان میں حکومت نے اپوزیشن کو مشترکہ امیدوار لانے کی پیشکش کر دی۔ذرائع کے مطابق حکومت نے بلوچستان میں پی ڈی ایم کو چھ نشستیں دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
حکومتی پیشکش پر پی ڈی ایم کا ہنگامی اجلاس آج کوئٹہ میں اخترمینگل کے گھر طلب کر لیا گیا ہے۔بلوچستان حکومت کی طرف سے چیئرمین سینیٹ نےمولانا عبدالغفور حیدری کو پیشکش کی ہے۔