آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، مجموعی علاقائی سلامتی بشمول افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پیر کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبالہ خیال کیا گیا جبکہ افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے پیشرفت پر بھی غور کیا گیا۔

دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں لاجسٹک تنصیبات کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے ورکشاپ کی مختلف سہولیات کا معائنہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ورکشاپ پہنچنے پر چیف آف لاجسٹک سیل لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی کی خصوصی ٹرانسپورٹ کی دیکھ بھال کا بھی جائزہ لیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کو مختلف سہولیات اور گاڑیوں کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گاڑیوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے جدید انجینئرنگ معیار کو قائم رکھنے کے حوالے سے بھی تعریف کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے