مچھ، کنٹینر الٹنے سے1 شخص جاں بحق
مچھ:بلوچستان کے علاقے مچھ کے قریب کنٹینر الٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مچھ کے قریب تیز رفتاری کے باعث کنٹینر الٹ گیا جس کے نتیجے میں محمد ندیم ولد صفدر علی سکنہ نانکانہ صاحب جاں بحق ہوگیا جس کی نعش کو سول ہسپتال مچھ منتقل کردیا گیاجہاں اسے ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیاہے۔ اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔