وزیر اعظم نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی گئی۔

وزیر اعظم کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد ہونے کے باعث قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اوگرا کی تجویز منظور نہیں کی۔ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود وزیر اعظم نے اجازت نہیں دی۔ جس کے بعد اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے