وزیراعلی جام کمال نے اتحادیوں کو منانے کا سلسلہ شروع کردیا
کوئٹہ:سینٹ انتخابات سے قبل بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر وزیراعلی جام کمال خام نے اتحادیوں کو منانے کا سلسلہ شروع کردیا اتوار کو وزیر اعلی جام کمال کی جانب سے ہنہ ریسٹ ہاؤس میں پارلیمانی اتحادیوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند صوبائی وزراء ارکان اسمبلی نے شرکت کی اجلاس میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی پر غور و غوض کیا گیا اجلاس میں وزیراعلی جام کمال اور چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے سردار یار محمد رند کو منانے کی کوشش کی وزیر اعلی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر الیکشن میں حصہ لیں گے وزیراعلی اور چیئرمین سینٹ کی سردار یار محمد رند سے بیٹے کو دستبردار کرنے کی درخواست بھی کی جس پر سردار یار محمد رند نے ساتھیوں سے مشاورت کے لئے مہلت مانگ لی واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت بھی صوبائی قیادت کو منانے جلد کوئٹہ پہنچے گی۔