واشنگٹن: امریکی فیڈرل ڈرگ اتھارٹی نے جانسن اینڈ جانسن کورونا ویکسین کے فوری استعمال کی اجازت دے دی۔

واشنگٹن: امریکی فیڈرل ڈرگ اتھارٹی نے جانسن اینڈ جانسن کورونا ویکسین کے فوری استعمال کی اجازت دے دی۔

وائٹ ہاؤس کورونا رسپانس ٹیم نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسیین جانسن اینڈ جانسن محفوظ، مؤثر اور اس کی ایک خوراک ہی کافی ہے۔

ان کے مطابق جانسن اینڈ جانسن ویکیسن کی اسٹوریج کے لیے خاص اقدامات کی بھی ضرورت نہیں ہے اور جانسن اینڈ جانسن ویکسین 18 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے ہے۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 11 کروڑ 43 لاکھ65 ہزار سے افراد متاثر اور مرنے والوں کی تعداد25 لاکھ 36 ہزار711 ہوگئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 8 کروڑ 99 لاکھ سے21 زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 92 لاکھ سے زائد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے