حمزہ شہباز کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں ہے،شاہد خاقان عباسی

نارووال: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں ہے۔ ہماری جنگ اقتدار کیلئے نہیں، نظام کی درستگی کیلئے ہے۔ یوسف رضا گیلانی سینیٹر منتخب ہو جائیں گے۔

شاہد خاقان عباسی کا نارروال میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی ہی کامیاب ہونگے۔ عوام اس حکومت سے تنگ ہیں، اسے گھر بھیجنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہے۔ بغیر ثبوت اور کیس کے حمزہ شہباز 20 ماہ جیل میں رہے۔ یہ احتساب کے نظام کی ناکامی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کوئی ایسا واقعہ نہیں کہ پولنگ آفیسر ہی اٹھا لئے گئے ہوں۔ پہلے بھی الیکشنوں میں دھاندلی ہوئی لیکن یہ ایک انوکھا واقعہ تھا۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ڈسکہ انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے درست فیصلہ کیا۔ ہماری جنگ اقتدار کی نہیں، نظام کی درستگی کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے