بلاول بھٹو کا ٹیلیفون، حمزہ شہباز کو2 مارچ کو دیے جانے والےعشائیے کی دعوت

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو سینیٹ الیکشن کے حوالے سے دو مارچ کو دیے جانے والے عشائیے میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

انہوں نے یہ دعوت ٹیلی فونک بات چیت کے دوران دی۔ اس ضمن میں ممتاز قانون دان اور ن لیگ کے مرکزی رہنما عطا تارڑ نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے ن لیگ کے مرکزی نائب صدر میاں شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو فون کیا اور انہیں رہائی پر مبارکباد دی۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما عطا تارڑ نے بتایا کہ ہونے والی ٹیلی فونک بات چیت میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور ہونے والے سینیٹ الیکشن پر بھی بات چیت کی۔

حمزہ شہباز شریف نے بلاول بھٹو کو ان کی ہمشیرہ بختاور بھٹو کی شادی پرمبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
عطا تارڑ نے بتایا کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے حمزہ شہباز کو عشائیے میں شرکت کی دعوت دی جو سینیٹ الیکشن کے حوالے سے دو مارچ کو دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے