سیکرٹری صحت کی بولان میڈیکل ہسپتال کوئٹہ میں قائم کورونا ویکسی نیشن سینٹر کا دورہ

کوئٹہ :سیکرٹری صحت بلوچستان نورالحق بلوچ نے ہفتہ کو بولان میڈیکل ہسپتال کوئٹہ میں قائم کورونا ویکسی نیشن سینٹر کا دورہ کیا اس موقع پر اسپیشل سیکرٹری صحت غلام فاروق مری، ایم ایس بی ایم سی ہسپتال ڈاکٹر کمالان گچکی، سربراہان کورونا وائرس سیل بلوچستان ڈاکٹر سرمد سعید خان،ڈاکٹر نقیب اللہ نیازی، ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر اسحاق پانیزئی بھی موجود تھے۔ سیکرٹری صحت بلوچستان نور الحق بلوچ نے کورونا ویکسینیشن سینٹر کا معائنہ کیا اور مارچ کے پہلے ہفتہ میں شروع ہونے والے ویکسینیشن کے دوسرے مرحلے کے انتظامات کا جائزہ لیااور اطمینان کا اظہار کیا۔سیکرٹری صحت بلوچستان نور الحق بلوچ نے کہا کہ مارچ کے پہلے ہفتہ میں 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا کی ویکسینیشن شروع کر دی جاے گی تاکہ عوام کورونا سے محفوظ رہ سکے۔انہوں نے بی ایم سی ہسپتال کے آپریشن تھیٹر،آئی سی یواور شعبہ امراض نسواں کا دورہ کیا اور پروفیسر ڈاکٹر خان محمد بابر کے ساتھ آپریشن تھیٹرز کی مزید بہتری کے لیے تجاویز لی۔ اور لیبر روم کے ایریا کو وسیع کرنے کے احکامات جاری کیے تاکہ عوام کی صحت کی بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے