عوامی بالادستی ہی ملکی وقار و افتخار کی ضامن ہوتا ہے،سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی
کوئٹہ(این این آئی)نیشنل پارٹی کے ورکنگ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر میر عبدالخالق بلوچ نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس کی کارروائی صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ چلائی۔جبکہ نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی صوبائی نائب صدر رحمت صالح بلوچ،مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی مرکزی ریسرچ سیکرٹری پھلین بلوچ مرکزی قانون سیکرٹری راحب بلیدی ایڈوکیٹ ممبر مرکزی کمیٹی نیاز بلوچ صوبائی ترجمان علی احمد لانگو سمیت اراکین ورکنگ کمیٹی و ریجنل سیکرٹریز نے شرکت کی۔ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ عوامی بالادستی ہی ملکی وقار و افتخار کی ضامن ہوتا ہے۔آج ملک بین الاقوامی سطح پر تنہائی کا شکار اور ملکی سطح پر بحرانوں کا شکار ہے۔عوام تنگ دستی لاچارگی بدحالی اور پسماندگی کی شدید کیفیت میں مبتلا کردیا ہے۔معیشت کو تباہ و برباد کیا گیا۔ملک کو آئی ایم ایف کے پیرول پر چلایا جارہا ہے۔رہنماوں نے کہا کہ ملک سے سلیکٹڈڈ و آمریت نواز حکمرانوں سے نجات اور جمہوریت کے فروغ کو پی ڈی ایم عوامی تحریک سے ممکن بنائے گی۔پی ڈی ایم کا 26 مارچ کو عوامی مارچ جمہوری بالادستی کی جدوجہد میں تاریخ رقم کریگی۔رہنماوں نے کہا کہ برج عزیز ڈیم کی تعمیر سے نوشکی و چاغی کو شدید نقصان ہوگا۔ہزراوں ایکڑ زرعی اراضی بنجر بن جائے گی۔نیشنل پارٹی برج عزیز ڈیم کی مخالفت کرتی ہے اور حکومت کو نوشکی و چاغی کے عوام کے ناانصافی نہیں کرنے دے گی۔رہنماوں نے کہا کہ ملک کا وزیر اعظم بلوچستان کے بارے میں کہتا ہے کہ بلوچستان میں سینٹ کی ایک سیٹ ستر کروڑ میں خریدا جا رہا ہے اور پھر خود ہی ٹکٹ فروخت کرتے ہے۔بلوچستان میں غیر جمہوری عمل و خرید و فروخت کی مذمت کرتے ہے۔اجلاس میں ایران فورسز کی جانب سے بلوچ نوجوانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی گئی۔عالمی اداروں کو اس قتل عام کے خلاف آواز بلند کرنا چاہیے۔اجلاس میں متعدد فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں صوبائی صدر نے صوبدیدای اختیارات کے تحت صدیق کھیتران،انیل مسیح بلوچ،میجر غلام جان۔شیر علی وزیر،چیرمین حمید بلوچ چیئرمین عمران بلوچ کو ورکنگ کمیٹی کے لیے ممبر نامزد کیا جس کی ورکنگ کمیٹی نے توثیق کرتے ہوئے ان کو ممبر منتخب کیا۔8 مارچ کو خواتین منایا جائے گا۔9 مارچ کو جہانگیر سے کی مناسبت سے مستونگ میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیا جائے گا۔ریجنل سیکرٹریز اپنے ریجن کے اجلاس منعقد کرے۔نصیر آباد،خضدار کوئٹہ میں سوشل میڈیا کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔26 مارچ لانگ مارچ میں شرکت کرنے کیلئے اضلاع کو تیاری کرنے کی تاکید کی گئی۔