الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات سے 48گھنٹے قبل امیدواروں کو مہم چلانے سے روک دیا

کوئٹہ :الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات سے 48گھنٹے قبل امیدواروں کو مہم چلانے سے روک دیا، صوبائی الیکشن کمیشن کی جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ3مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے پرامن انعقاد کے لئے الیکشن ایکٹ 2017کی شق 182کے تحت امیدوار یا کوئی بھی شخص صوبے میں انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسہ یا عوامی اجتماعات نہیں کر سکے گا لہذا سینیٹ انتخابات سے قبل یکم اور دو مارچ کی درمیانی شب کو رات 12بجے سے سیاسی جماعتیں،امیدوار کسی بھی قسم کی انتخابی مہم نہیں چلا سکیں پریس ریلیز کے مطابق قانون کی خلاف ورزی پر الیکشن ایکٹ کی شق نمبر 183 کے تحت کاروائی کی جائیگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے