کوئٹہ،کرنٹ لگنے سے 1 شخص جاں بحق
کو ئٹہ: کوئٹہ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے نواحی علاقے اسپینی روڈ پر بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی نعش ضابطے کی کارروائی کے لئے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کردی گئی جیسے بعد ازاں شناخت کے لئے مردہ خانے میں رکھوا دی گئی ہے تاہم خری اطلاعات تک جاں بحق شخص کی شناخت نہیں ہوسکی تھی۔