سعودی عرب کورونا کیسز سامنے آنے پر 10 مساجد بند

سعودی: حکومت نے کورونا کیسز سامنے آنے پر 10 مساجد کو عارضی طور پر بند کردیاعرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت مذہبی امور نے یہ فیصلہ نمازیوں میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد کیا جس کے بعد ریاض، مکہ اور مدینہ سمیت 5 شہروں میں 10 مساجد کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہےعرب میڈیا کا بتانا ہےکہ بند کی جانے والی دس مساجد میں سے 3 کو مکمل طور پر سینیٹائز کرکے دوبارہ کھول دیا گیا ہے

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں حالیہ ہفتوں میں 135 مساجد کو کورونا کیسز سامنے آنے پر بند کیا گیا جن میں سے 108 کو مکمل طور پر سینیٹائز کرکے بعد میں کھولا گیاسعودی وزارت مذہبی امور نے مساجد کے ملازمین کو کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہےکہ نمازیوں کی صحت اور تحفظ کے پیش نظر گاہے بگاہے مساجد کی انسپکشن کا سلسلہ جاری رہے گادوسری جانب کورونا کے باعث اردن میں ہر جمعے کے روز کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ اتوار سے کام کی جگہوں پر 30 فیصد ملازمین کو کام کی اجازت ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے