تعلیم ہی وہ زریعہ ہے جس سے ترقی کے منازل طے کئے جاسکتے ہیں، ڈاکٹر شفیق الرحمان

کوئٹہ : جامعہ بلوچستان کے اکیڈمک کونسل کا84واں اجلاس زیر صدارت وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان جامعہ کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوا جس میں جامعہ کے ڈین فیکلٹیز، سینئر اساتذہ، جامعہ کے رجسٹرار سمیت کونسل کے دیگر اراکین نے شرکت کی اجلاس میں تعلیمی، تحقیقی جھنڈا زیر غور لایا گیا جس میں اعلیٰ تعلیم تحقیق کے فروغ، بی ایس، ایم ایس ڈگری پروگرامز، داخلوں اور امتحانات کے طریقہ کار، کارکردگی، مستقبل کے تعلیمی منصوبوں سمیت مختلف معاملات زیر غور لائے گئے اور مختلف فیصلے کئے گئے۔اس موقع پر جامعہ کے وائس چانسلر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پالیسی ساز اداروں کے توسعت اور مستقبل کے تعلیمی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں ترتیب دینا ناگزیر ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ مارکیٹ سے مطابقت رکھنے والے شعبہ جات کے قیام اور پروفیشنل ڈگری پروگرامز کے فروغ کو پروان چڑھاکر معیاری تعلیم و تحقیق کے مقاصد کو حاصل کرکے کار آمد انسانی وسائل کی پیداوارمیں اضافہ کو یقینی بنایا جائے جو کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کا نصب العین ہے۔

انہوں نے کہا کہ جامعہ بلوچستان اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم، تحقیقی سرگرمیوں کے مواقع اور بہتر مستقبل کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ اور صوبے کے مختلف علاقوں میں اپنی تعلیمی پروگرامز کو وسعت دے کر اعلیٰ تعلیم کے حصول کو ممکن بنانے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ کیونکہ رواں صدی جہاں ترقی کا صدی کہلاتا ہے وہاں اپنے ساتھ مختلف چیلنجز اور مشکلات بھی ہمراہ کئے ہوئے ہیں اور تعلیم ہی وہ زریعہ ہے جس سے ترقی کے منازل طے کئے جاسکتے ہیں اور موجودہ صدی کے تقاضوں پر پورا اترا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے