بلوچستان ہائی کورٹ نے سعید احمد ہاشمی کوسینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی اور بزرگ سیاسی رہنماسعید احمد ہاشمی کے سینیٹ انتخابات میں کاغذات نامزدگی منظوری کے کلاف دائر آئینی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی جبکہ بی اے پی کے امیدوار نوید کلمتی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت مکمل کرکے آج فیصلہ سنائے جانے کا امکان، جمعرات کو بلوچستان ہائی کورٹ میں بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل)کے رہنماء موسیٰ بلوچ کی جانب سے بی اے پی کے سینیٹ امیدواروں سعید احمد ہاشمی اور میر نوید کلمتی کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے لئے دائر آئینی درخواست پر سماعت چیف جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس عبدالحمید بلوچ نے کی دوران سماعت دلائل مکمل ہونے پردرخواست گزار سعید احمد ہاشمی کے خلاف شواہد پیش نہیں کر سکے جس پر عدالت نے ٹیکنو کریٹ نشست پر امیدوار سعید احمد ہاشمی کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کرتے ہوئے انہیں انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی جبکہ میر نوید کلمتی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت آج بھی جاری رہے گی اور سماعت مکمل کرکے فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے