راحت فتح علی خان کو خفیہ بینک اکاؤنٹس کے معاملے پر ریلیف مل گیا
لاہور: پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو خفیہ بینک اکاؤنٹس کے معاملے پر ریلیف مل گیاذرائع کے مطابق ایف بی آر نے انکم ٹیکس آڈٹ کے بعد گلوکار راحت فتح علی خان پر زیرو ٹیکس عائد کرنے کا آرڈر پاس کردیا۔ انٹیلی جینس ان لینڈ ریونیو نے گلوکار راحت فتح علی خان کے بنک اکاونٹس کی تفصیلات ٹیکس آفس کو بھجوائی تھیں انٹیلی جینس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے گلوکار راحت فتح علی خان کےخفیہ اکاونٹس میں 9 کروڑ روپے موجود ہونے کی رپورٹ بھجوائی تھی، آر ٹی او کی ٹیم نےگلوکار راحت فتح علی خان کا سال 2014 کا آڈٹ کرکے گلوکار پر زیروٹیکس عائد کرنے کا آرڈر جاری کیاذرائع کے مطابق گلوکار راحت فتح علی خان سال 2014ء کے خفیہ بنک اکاونٹس پر ایمنسٹی لے چکے ہیں جسکے باعث زیرو ٹیکس کا آرڈر کیا گیا۔