بولان میڈیکل مریضوں کو علاج معالجے کی تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ، کمالان گچکی

کوئٹہ:بولان میڈیکل ہسپتال کوئٹہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کمالان گچکی نے کہا ہے کہ بی ایم سی میں مریضوں کو علاج معالجے کی ہرممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،مریضوں کی سہولت کے پیش نظر ہسپتال میں ڈیجیٹل کمپیوٹرائزڈایکسرے کی تنصیب مکمل کرلی گئی ہے۔یہ بات انہوں نے بدھ کو بی ایم سی میں شعبہ حادثات ڈیجیٹل کمپیواٹرائزڈ ایکسرے کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈی ایم ایس بی ایم سی ڈاکٹررشید جمالی،پروفیسر ڈاکٹر اشرف کاسی اور ایم آر او ڈاکٹر علی مردان بھی موجودتھے ڈاکٹر کمالان گچکی نے بتایا کہ سیکرٹری صحت بلوچستان نورالحق بلوچ اور ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر علی ناصر بگٹی کی کاوشوں سے بی ایم سی کے شعبہ حادثات کیلئے ڈیجیٹل ایکسرے مشین مہیا کی گئی تھی جس کی بی ایم سی میں تنصیب مکمل کرلی گئی ہے

اور شعبہ حادثات میں 24گھنٹے عوام کو ڈیجیٹل کمپیوٹرائزڈ ایکسرے کی سہولت فراہم کی جائے گی جس سے مریضوں کوسہولت میسر آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ بولان میڈیکل ہسپتال میں مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ہسپتال میں ڈاکٹروں اوردیگر عملے کی حاضری کو یقینی بنایا گیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر کمالان نے بتایا کہ جب انہوں نے ہسپتال کے ایم ایس کے عہدے کا چارج سنبھالا تو ہسپتال میں صفائی کی صورت انتہائی خراب تھی جس کے بعد ہنگامی بنیادوں پر ہسپتال کی صفائی کو یقینی بنایا گیا اوراب روزانہ کی بنیاد پر ہسپتال کی مکمل صفائی کی جاتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر کمالان گچکی نے کہا کہ بولان میڈیکل ہسپتال میں کچرے کوجلانے والا پلانٹ کافی عرصے سے غیر فعال تھا جسے فعال کردیا گیا ہے اور اب وہاں ہسپتال کے فضلے کو جلایا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے