اوتھل ایک شخص بڑی بے رحمی سے قتل

اوتھل: او تھل کے جمالی محلہ میں قتل کی واردات،نامعلوم ملزمان نے رات کو گھر میں گھس کر ایک شخص کو گلے میں پھندا ڈال کر بڑی بے رحمی سے قتل کردیا،ملزمان فرار،واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں پولیس جلد اصل حقائق تک پہنچ جائے گی،اے ایس پی سرکل اوتھل بیلہ کیپٹن (ر) صدام حسین خاصخیلی کی صحافیوں سے گفتگو،تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل میں جمالی محلہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ایک شخص محمد رمضان چنہ ولد عارب چنہ کو گلے میں بڑے رومال سے پھندا ڈال کر گلاگھونٹ کرقتل کردیا اور ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے

اس حوالے سے بتایا جاتاہے کہ مقتول محمد رمضان چنہ جمالی محلہ میں اپنے گھر میں اکیلا رہائش پذیر تھا کہ گزشتہ شب نامعلوم ملزمان دیوار پھلانگ کرگھرکے اندر داخل ہوئے اور محمد رمضان چنہ کو گلے میں رومال کا پھندا ڈال کراسے قتل کرنے کے بعد اس کی موٹر سائیکل،موبائل اور نقدی چوری کرکے فرارہوگئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی اے ایس پی،ایس ڈی پی او سرکل اوتھل بیلہ کیپٹن (ر) صدام حسین خاصخیلی موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ قتل کا ہی لگتاہے تاہم جائے وقوعہ سے شوائد اکھٹے کیے گئے ہیں بہت جلد پولیس اصل حقائق تک پہنچ جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے