سعودی عرب میں مساجد کھل گئیں

سعودی عرب: میں کورونا وائرس کی وجہ سے بند کی گئی سو سے زائد مساجد کھول دی گئی ہیں میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کیسز بڑھنے کے حوالے سے عارضی طور پر بند کی گئیں 135 میں سے 108 مساجد کھول دی گئی ہیں سعودی وزارت مذہبی امور کے مطابق سینیٹائز اور حفظان صحت کے اقدامات پر 108 مساجد کو دوبارہ کھولا گیا ہےبین الاقوامی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت برائے مذہبی امور نے مزید کہا کہ 6 سعودی صوبوں میں 10 مساجد میں 11 کورونا کیسز سامنے آئے تھےقبل ازیں سعودی عرب کے وزیر اسلامی امور، دعوت ورہنمائی ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے کرونا وبا سے نمٹنے کے سرکاری مشن میں تعاون کرتے ہوئے مساجد میں تمام دعوتی سرگرمیاں معطل کر دیں اور آئندہ سارے دعوتی پروگرام آن لائن چلانے کا حکم دیا تھا۔سعودی عرب کے وزیر اسلامی امور کے مطابق نمازوں کے اوقات اور مساجد کھولنے اور بند کرنے کے حوالے سے متعدد پابندیاں لگا دیں تھیں۔

وزیر اسلامی امور نے پابندی لگائی کہ اذان اور تکبیر کے درمیان کا وقفہ دس منٹ سے زیادہ کا نہ ہو، البتہ فجر میں نماز اور اذان کا وقفہ بیس منٹ تک کا رہے گا، جب کہ مساجد اذان پر کھلیں گی اور نماز کے دس منٹ بعد بند کردی جائیں گی سعودی عرب کے وزیر اسلامی امور کا کہنا تھا کہ جمعے کی نماز کے لیے جامع مساجد اذان سے 30 منٹ پہلے کھولی جائیں گی اور نماز کے پندرہ منٹ بعد بند کردی جائیں گی جمعے کے خطبات نماز سمیت 15 منٹ سے زیادہ نہیں ہوں گے تمام خطیبوں کو اس کی تاکید کردی گئی تھی آل الشیخ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ تمام مساجد کے منتظمین کورونا وبا سے متعلق سابقہ ہدایات کی پابندی کرائیں اس حوالے سے ہر نمازی جا نماز اپنے ہمراہ لائیں اور حفاظتی ماسک پہنیں اور ایک نمازی سے دوسرے کے درمیان ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے