بلوچستان عوامی پارٹی کی پی ٹی آئی سے نامزد امیدوار کی دستبرداری کی درخواست
اسلام آباد: بلوچستان عوامی پارٹی نے تحریک انصاف سے بلوچستان میں نامزد امیدوار کی دستبرداری کی درخواست کی ہے سینیٹر احمد خان، نصیب اللہ بازئی، احسان ریکی اور اسرار ترین پر مشتمل بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی وفد نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور چیف آرگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ نیازی سے ملاقات کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے تحریک انصاف سے بلوچستان میں نامزد امیدوار کی دستبرداری کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بلوچستان سے سینیٹ کے امیدوار عبدالقادر دستبردار ہو جائیں تو ہم سینیٹ کی 12 میں سے 9 نشستیں جیت سکتے ہیں ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے مشاورت کے لئے قاسم سوری کی قیادت میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے، اور سینیٹ امیدوار دستبرداری سے متعلق کل دوبارہ کوئٹہ میں مذاکرات ہوں گے۔