سریاب روڑ گشادہ کرنے کیلے ریٹ کو بڑیاجائے،انجمن تاجران بلوچستان

کوئٹہ :انجمن تاجران ودکانداران بلوچستان کا اہم اجلاس اسسٹنٹ کمشنر سریاب یاسر دشتی کے زیرصدارت منعقد ہوا جس میں چیئرمین تاجران بلوچستان ٹکری حمید بنگلزئی،سریاب زون کے صدر میربشیراحمد بنگلزئی،جنرل سیکریری ملک محمد حسین شاہوانی،حاجی لونگ شاہوانی حاجی ظاہربادینی،حاجی محمداعظم اخترمری،عظیم جان بنگلزئی بنگل خان مری،داودخان مینگل،ملک عبداللہ لہڑی،حاجی حلیم لہڑی،شیرجان لہڑی،صوفی رسول بخش لہڑی فیض بنگلزئی،عبدالمجید لانگو،نوراللہ پرکانی،حاجی ایوب پرکانی،حاجی عثمان پرکانی ودیگر تاجر قائدین کثیرتعداد میں شرکت کی اس موقع پر انجمن تاجران کے قائدین نے کہا کہ سریاب روڑ پر اس وقت پرائیوٹ پراپرٹی فی فٹ تقریبا 20ہزارروپے ریٹ چل رہی ہے اورحکومت کی جانب سے سریاب روڑ گشادہ کرنے کے لیے دکان، پلاٹ شاپنگ گرانے اور سرکاری فی فٹ 690 روپے لاگو ہے تاجروں کے لیے یہ ریٹ بلکل ناکافی ہے اورحکومت کی جانب سے دینے والے موجودہ سرکاری ریٹ کیحوالے سے تاجروں میں سخت بے چینی پائی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلے سے تاجر برادری نان شبینہ کا محتاج بن چکا ہے اب صوبائی دارلحکومت کوئٹہ کے علاقہ سریاب روڑ کی گشادگی کے لیے دکانداروں کو کم ریٹ دیا جارہا ہے

اس سے دکاندار سخت پریشان ہے انجمن کے قائدین نے میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چائیے کہ تاجروں کے دکان شاپنگ ودیگر گرانے روڑ گشادہ کرنے کیلے ریٹ کو بڑیاجائے اور سریاب روڑ پر کام کا آغاز ہونے سے 2ماہ پہلے دکانداروں کو نوٹس دیا جائے تاکہ تاجر برادری اپنے مختلف سامان کو کئی اور جگہ شفٹ کیا جائے۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سریاب یاسر دشتی نے انجمن تاجران کے قائدین کو پقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ تاجروں کیاس مسلئے کے حوالے سے بہت جلد اعلی احکام سے ملاتات کرکے تاجروں کے مسائل حل کرینگے اجلاس کے تمام شرکاء نے اے سی سریاب کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے