بر سر اقتدار حکمرانوں کو عوام کیلئے کوئی فر صت ہی نہیں ہے، میر ولی قلندرانی
کوئٹہ :حکومت عوام کو روز گار فراہم کر نے کے بجائے بے روز گا رپر تلی ہو ئی ہے ان خیالات کا اظہار پا کستان پیپلز پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر میر ولی قلندرانی اور ضلعی سیکر ٹری اطلاعات عبد النبی سما لانی کی قیادت میں گز شتہ روز کوئٹہ پر یس کلب کے سامنے سی اینڈ ڈبلیو کے برطرف شدھ ملازمین اور میٹروپو لیٹن کار پو ریشن کے ملازمین کے کیمپوں میں اظہار یکجہتی کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ سی اینڈ ڈبلیو361ملا ززمین کو بر طرف کر کے ملا زم کش پا لیسوں پرگا مزن ہیں دو سری جانب میٹر وپو لیٹن کار پو ریشن کے ملازمین اپنے جائز حق کیلئے سر اپا احتجاج ہیں انکے مسائل سننے کیلئے کوئی بھی تیار نہیں بر سر اقتدار حکمرانوں کو عوام کیلئے کوئی فر صت ہی نہیں ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سی اینڈ ڈبلیوکے 361ملاز مین کو فوری بحال کر کے انکی بے چینی کو دور اور میٹر وپو لیٹن کار پو ریشن کے ملازمین کے مطالبات فوری طورپر حل کئے جائیں کیونکہ پیپلز پارٹی مز دور، محنت کشوں کی جما عت ہے انے مسائل کے حل کیلئے جدو جہد جا ری رکھے گی۔