نائیجیریا: فوجی طیارہ گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک

ابوجا: نائیجیرین ملٹری کا ایک ایئر کرافٹ ابو جا ایئر پورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں کم از کم 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ طیارے میں سات افراد ہی سوار تھے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نائیجیرین ملٹری کا طیارہ ابوجا ایئر پورٹ سے تقریباً دس کلومیٹر دور گر کر اس وقت تباہ ہوا جب اس کا انجن فیل ہوا۔ نائیجیرین ایئر فورس کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ طیارے میں سوار 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق نائیجیریا کے ایوی ایشن وزیر ہادی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملٹری کا ایئر کرافٹ کنگ ایئر 350 ابھی حادثے کا شکار ہو ا ہے۔ انہوں ںے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر باقاعدہ پیغام بھی جاری کیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے بعد نائیجیرین ایئر فورس نے کہا ہے کہ طیارے میں سات افراد سوار تھے جو حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔نائیجیریا کے وزیر ہوابازی کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے کی جانے والی تحقیقات اور تفصیلات کا انتظار کرر ہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے