لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان: سپر لیگ 6 کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی پشاور زلمی کی جانب سے دیا گیا 141 رنز کا ہدف لاہور قلندرز نے18 ویں اوور مییں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیالاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور سہیل اختر نے ہدف کے تعاقب کا آغاز محتاط انداز میں کیا اور چار اوورز تک ٹیم کا اسکور 29 رنز تک پہنچا دیا۔

اس موقع پر قلندرز کے کپتان سہیل اختر 14 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئےقلندرز کی دوسری وکٹ 38 رنز پر گری جب فخر زمان وہاب ریاض کی گیند پر بڑی شاٹ مارتے ہوئے کیچ آؤٹ ہو گئےدو وکٹیں گرنے کے بعد آغا سلمان اور محمد حفیظ کے مابین 14 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی اور ٹیم کا اسکور 53 رنز تک پہنچا تب آغا سلمان عماد بٹ کی گیند پر آؤٹ ہو گئےاس دوران گیند ریورس سوئنگ شروع ہو گئی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہاب ریاض اور ثاقب محمود نے بین ڈنک، سمتھ پٹیل اور ڈیوڈ ویزے کی وکٹیں حاصل کر لی ایک موقع پر ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ زلمی قلندرز سے میچ چھین لے گی تاہم محمد حفیظ اور راشد خان نے دباؤ میں اچھا کھیلا اور ٹیم کو میچ میں فتح دلائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے