قلات پی ٹی سی ایل کمپنی صارفین کو بہتر سہولت فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام

قلات: میں پی ٹی سی ایل کمپنی صارفین کو انٹر نیٹ کی سہولت فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے کمپنی صارفین سے ہزاروں روپے ماہانہ بلوں کی مد میں وصول کرنے کے باوجود انٹر نیٹ کی رفتار کچوے کی چال سے چلتا ہے اور بعض اوات تو سرے سے ہوتا ہی نہیں شکایت کرنے کے باوجود کمپنی پی ٹی سی ایل کی ڈی ایس ایل کے نظام کو درست نہیں کر سکی صارفین نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے

قلات میں پی ٹی سی ایل کی ڈی ایس ایل نظام انتہائی سست روی کا شکار ہو گیا ہے کمپنی ماہانہ ہزاروں روپے بلوں کی مد میں وصول کرنے کے باوجود صارفین کو بہتر سہولت فراہم کرنے میں نا کام ہو چکی ہیں آئے روز کی انٹر نیٹ کی خرابی اور سست رفتار کی وجہ صارفین عاجز ہو گئے ہیں صارفین کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل کمپنی قلات کے صارفین کو بہتر سولت فراہم کرنے میں مکمل طور ناکام ہو چکی ہے قلات میں پی ٹی سی ایل کمپنی نے دھڑا دھڑ انٹر نیٹ کنکشن لگائے مگر انٹر نیٹ کی استبداد کار کو بڑھانے کے لیئے کچھ بھی نہیں کیا جس کے نتیجے میں قلات میں انٹر نیٹ کی رفتار کچوے کی چال پر چلنے لگی اور بعض اوقات انٹر نیٹ مکمل طور پر غائب ہونے لگی قلات کے صارفین نے کمپنی سے مطالبہ کیا ہے کہ قلات میں انٹر نیٹ سسٹم کو بہتر کی جا ئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے