ین دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،حافظ حمد اللہ

وڈھ:جمعیت علما ء اسلام کے مرکزی رہنماء، سابق سینیٹر اور پی ڈی ایم کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ حمداللہ نے طلباء کنوینشن سے خطاب کرتے ہوے کہا ہے کہ اسلام آبادپرچوروں،ڈاکوں،دین دشمن ا ور اسلام دشمنوں کا قبضہ ہے کل کا فرعون اسلام دشمن اور آج کا فرعون بھی اسلام اور مدارس دشمن ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کا مستقبل جمعیت طلباء اسلام ہے، طلباء سے علماء میں آکر یہی مدارس کے طلباء نے مخالفین کے نیندیں حرام کردیتے ہیں۔ انگریز اسلام اور دین دشمن دینی مدارس اور اسکولوں کے طلباء کے درمیان تعصب اور جھگڑا پیدا کرکے انہیں دورکرنے کی کوشش کی ہے اور کررہے ہیں۔ ایک طرف وہ لوگ ہیں جو کالج اوریونیورسٹی والے مسٹر اور دینی مدارس کے طلبا کو ملاکا نام دیکران کی الگ الگ راہیں بنا کر ان کے درمیان نفرت اور تعصب پیداکرکے ان کو ایک دوسرے سے لڑانے کی کوشش کررہے ہیں۔ دین دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ جمعیت طلباء اسلام اور جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ انسانیت کی بات کی ہے اور کرتے رہینگے۔ اس میدان میں انگریز کی ہر پالیسی کو ناکام بنانا ہوگا۔ جمعیت علماء اسلام کا قیام 29نومبر1919رکھاگیا۔ جے یو آئی کل کی پارٹی نہیں ہے جے یوآئی صدسالہ تاریخ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان نے علان کیا ہے کہ مدارس کے اور مساجد کے علما ء کو ماہانہ تنخواہ دی جائیگی وہی ملا حکومت کی حامی ہے جو مفتی قوی جیسے ہیں جو ہر دن کسی اور کے بستر میں ہوتے ہیں پاکستان میں بے غیرتوں کی حکومت ہے تو ان کے ملا بھی ان کے جیسے ہونگے۔ آج کے حکومت میں اور فرعون کے دور میں کوئی فرق نہیں۔ ان کا کہنا تھا 1968 میں پی ڈی ایم بھی جنرل ایوب کے خلاف بنا ایک ایوب گیا اب دوسرے ایوب بھی انقریب جانے والا ہے۔ 26مارچ کو پی ڈی ایم کا مارچ اسلام آباد کے طرف نکلے گا اور اسلام آباد کو فتح کرکے واپس ہوجائے گا۔طلباء کنوینشن سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی نائب امیر مولانا قمرالدین،مولانا محمد نصیب مینگل،سردار علی محمد قلندرانی۔ جسٹس عبدالقادرمینگل، عنایت اللہ رودنی،شمس الحق مینگل، اسحاق شھوانی، مولانا میر محمد،حافظ غلام اللہ،غلام سرور موسیانی ودیگر نے شرکت کی۔ طلبایء کنوینشن گزشتہ روز تحصیل وڈھ کے جامعہ فروغ الاسلام میں منعقد کیا گیا۔جس میں ضلع خضدار بھر سے طلباء و اساتذہ نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے