سی پیک کے 28 ارب ڈالر مالیت کے نئے پروجیکٹس شروع کرنے کا منصوبہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت 28 ارب ڈالر مالیت کے نئے پروجیکٹس شروع کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبے کے تحت حکومت 26 نئے منصوبوں پر کام شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے،

ان منصوبوں کا تخمینہ 28 ارب ڈالر لگایا گیا ہے، سی پیک کے تحت اب تک 17 منصوبے مکمل کرلئے گئے ہیں، ان منصوبوں میں انفرااسٹریکچر، توانائی، اور گوادر میں سماجی کام شامل ہیں، جس کی تکمیل پر 13 ارب ڈالر خرچ ہوئے ۔۔ جبکہ 12 ارب ڈالر کے 21 منصوبوں پر کام جاری ہے۔

اس عرصے میں سرمایہ کاروں کو لگ بھگ 42 لائسنز بھی جاری کیے گئے مگر فری زون پالیسی نہ ہونے کے باعث اب تک کاروبار شروع نہیں ہوسکا،، بجلی کا نہ ہونا اور گوادر پورٹ سے صوبائی ٹیکس میں مراعات نہ ملنا بھی سرمایہ کاری میں رکاوٹ رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے