جمعیت علما اسلام نے یزیدی حکومت کے خلاف حق کی آواز بلند کی ہےمولانا عبدالغفور حیدری
چمن جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹرمولانا عبدالغفور حیدری نے جمعیت علما اسلام کے رہنما مولانا مفتی محمد قاسم حقانی مولانا محمد طاہر توحیدی حاجی محمد قاسم خان خلجی مولانا عبدالمالک بڑیچ ودیگر ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ہزاروں دنوں میں عوام کی محرمیوں مایوسیوں اور مصیبتوں میں اضافہ ہوا، پہلے وزیراعظم نے فرمایا کہ مجھے سو دن دے دیں پھر کہا چھ ماہ دے دیں پھر کہا ایک سال دے دیں اب وزیراعظم کا یہ بیان کہ تبدیلی کے لیے پانچ سال ناکافی ہیں یہ ان کی ناکامی اور منفی تبدیلی کا اعتراف ہے ہزار دن گزر گئے عوام کی محرومیوں اور مایوسیوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے یہ فیصلہ کرنا مشکل ہے کہ وزیراعظم نے یوٹرنز زیادہ لیے ہیں یا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ زیادہ بار ہوا ہے ھرروز یہ حکومت عوام کو کرنٹ لگاتی ہے اور ان کی چیخیں نکال رہی ہے پیٹرولیم مصنوعات بجلی گیس کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے ذریعے غریب عوام کی جیب سے مزید86ارب روپے نچوڑنے کا پروگرام ہے یہ صریحا جرم اور معاشی دہشت گردی ہے آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر مہنگائی کا سونامی ناقابل برداشت حد تک بے قابو ہوگیاہے عوام غربت اور مہنگائی کی چکی میں پسی جارہی ہے حکومت کوعوام اور عوام کے مسائل کے حل میں دلچسپی نہیں ایک کروڑ نوکریاں دینے والوں نے برسرروزگارملازمین کو نان شبینہ کا محتاج بنایاجمعیت علما اسلام حکمرانوں کے چالوں کو ناکام کرینگے جمعیت علما اسلام نے یزیدی حکومت کے خلاف حق کی آواز بلند کی ہے قوم پی ڈی ایم کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔