گرفتار اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے کمرے میں سانپ نکل آیا

کراچی:گرفتار اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے کمرے میں سانپ نکل آیا ترجمان محمد علی بلوچ کا کہنا ہے کہ کمرے سے زہریلے سانپ کا نکلنا پولیس کارکردگی پر سوالیہ نشان ہےحلیم عادل شیخ کے ترجمان محمد علی بلوچ نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ حلیم عادل شیخ کے کمرے میں زہریلا سانپ نکلا آیا، ناشتہ دینے کیلئے جانے والے ملازم نے سانپ کو دیکھ کر اطلاع دی، حلیم عادل شیخ نے کمرے میں موجود سانپ کو دیکھ کر مار ڈالا۔

ترجمان محمد علی بلوچ کا کہنا تھا کہ پولیس پیپلزپارٹی کی غلام بن چکی ہے، حلیم عادل شیخ کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں، حلیم عادل شیخ کو کچھ بھی ہوا تو زمہ دار سندھ حکومت ہوگی یاد رہے حلیم حادل شیخ کو ملیر پی ایس 88 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے موقع پر الیکشن کمیشن کے احکامات نہ ماننے پر گرفتار کیا گیا تھا، پولنگ کے دوران پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ مسلح محافظوں کے ساتھ حلقے میں گشت کر رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے