شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،ڈاکٹر شفیق الرحمان

کوئٹہ: جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر شفیق الرحمان نے شجر کاری مہم کے تحت جامعہ کے سبزہ دار میں پودا لگا کر جامعہ میں شجر کاری مہم2021کا آغاز کیا۔ اس موقع پر جامعہ کے رجسٹرارگل محمد کاکڑ، ڈی جی فنانس جیند خان جمالدینی، افیسران، اساتذہ اور ملازمین کی کثیر تعداد بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے باقاعدہ طور پر پودا لگا کر مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ درخت ہماری زندگی اور ماحول کی شفافیت کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ آج پوری دنیا ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا ہے جس کے باعث گلیشئر پگل رہے ہیں اور گرین گیسز کے اخراج سے اوزون لہر بھی متاثر ہورہا ہیاورمختلف قدرتی آفات رونما ہورہے ہیں۔ پوری دنیا سمیت پاکستان بھی درخت لگانے اور ماحول کو صاف رکھنے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ تاکہ ہر انسان اپنے حصے کا درخت لگا کر دنیا کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک رکھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ بلوچستان میں ہر برس کثیر تعداد میں شجر کاری مہم کے تحت درخت لگائے جاتے ہیں۔ اور یہ خوشی کا باعث ہے کہ جامعہ اپنی سرسبزیت اور درختوں سے ماحول میں شفافیت کی پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ اور ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور اپنے معاشرے میں شعور و آگاہی کو فروغ دے کر اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے