معاہدے کے مطابق سرکلر بس اڈے حوالے کیاجائے،متحدہ لوکل بس ایسوسی ایشن
کوئٹہ:متحدہ لوکل بس ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے مطالبہ کیاہے کہ لوکل بس مالکان کے ساتھ معاہدے کے مطابق سرکلر بس اڈے حوالے کیاجائے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو سخت احتجاج کرنے پرمجبور ہونگے ان خیالات کااظہار متحدہ لوکل بس ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد اسحاق بازئی،جنرل سیکرٹری شیر احمد بلوچ،چیئرمین محمد حنیف شاہوانی ودیگر نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ 15سالوں سے کوئٹہ کے لوکل بس مالکان مستقل اڈہ نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ خوار ہیں 2006ء میں سابق سٹی ناظم نے راتوں رات سرکلر بس اڈے کو سیل کرکے لوکل بسوں کے زمین پر شب خون مارا 15سالوں سے لوکل بسوں کیلئے کوئی مستقل بس اڈہ نہیں ہے،اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ہم اپنے احتجاج کومزید وسعت دیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔