کوئٹہ: انتظامیہ کی جانب سے لوکل بس اڈہ جگہ دینے پر لوکل بس ایسوسی ایشن کا ہڑتال، بسیں کھڑی کردیں

کوئٹہ :بلوچستان متحدہ لوکل بس ایسوسی ایشن نے لوکل بسوں کو مستقل اڈہ نہ دینے کے خلاف احتجاجاََ بسیں کھڑی کردیں اور مطالبہ کیاہے کہ لوکل بس مالکان کو وعدے کے مطابق سرکلرروڈ بس اڈہ دیاجائے ۔بدھ کے روز بلوچستان متحدہ لوکل بس ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد اسحاق بازئی ،جنرل سیکرٹری شیر احمد بلوچ ،چیئرمین محمد حنیف شاہوانی کی قیادت میں لوکل بس مالکان نے احتجاجاََ لوکل بسوں کو زرغون روڈ پر کھڑے کرکے احتجاج شروع کردیامقررین نے کہاکہ گزشتہ 15سالوں سے کوئٹہ کے لوکل بس مالکان مستقل اڈہ نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ خوار ہیں پہلے ایک جگہ کا تعین کردیاجاتاہے اور بعد میں پھر تبدیل کرکے نئے جگہ کاکہاجاتاہے ،لوکل بس مالکان شدیدمشکلات سے دوچارہیں ،کورونا میں ٹرانسپورٹ کی بندش سے لوگوں کو مالی نقصان کاسامنا کرنا پڑا لوکل بس ایسوسی ایشن کے ساتھ 2006ء میں فائربریگیڈ میں اجلاس ہواتھا جس میں اس وقت کے حکام موجود تھے اور وعدہ کیاتھاکہ لوکل بسوں کیلئے سرکلر روڈ اڈے کو الاٹ کیاجائے گالیکن 15سال گزر گئے اور معاملہ جوں کا توں ہے ایسے میں لوکل بس مجبوراََ اپنے حق کیلئے احتجاج کا راستہ اپنانے پرمجبور ہیں آج لوکل بسوں کو احتجاجاََ روڈوں پر کھڑے کردیاگیاہے ۔اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ہم اپنے احتجاج کومزید وسعت دیںگے جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے