بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہر دور میں لاپتہ افراد کی بازیابی کو ترجیح دی، آغا حسن بلوچ

اسلام آباد :بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چیئرمین قائمہ کمیٹی آغا حسن بلوچ نے ڈی چوک اسلام آباد پر بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین سے ملاقات کی اس موقع پر ذاکر مجید کی والدہ اور بلوچ ماﺅں بہنوں سے بات چیت کرتے ہوئے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کا خصوصی پیغام پہنچایا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہر دور میں لاپتہ افراد کی بازیابی کو ترجیح دی ان کے لواحقین کے ساتھ ہمیشہ رہیں گے ہر شخص اس بات کا گواہ ہے کہ بی این پی کے پارلیمنٹ ‘ سپریم کورٹ سمیت ہر پلیٹ فارم پر لاپتہ افراد کے بازیابی کے حوالے سے واضح موقف رکھا اور ثابت قدم رہے ہمارے چھ نکات میں بھی لاپتہ افراد کا مسئلہ سرفہرست تھا تاکہ لاپتہ افراد اپنے گھروں پر واپس آئیں جن پر مقدمات ہیں ان کو عدالتوں میں پیش کیا جائے 550کے قریب لاپتہ افراد بازیاب ہوئے لیکن زیادہ اب بھی لاپتہ ہیں لاپتہ افراد سمیت بلوچستان کے دیگر جملہ مسائل حل نہیں ہو رہے تھے اس لئے حکومت سے علیحدگی اختیار کی بی این پی آج بھی اپنا سیاسی جمہوری کردار ادا کرتے ہوئے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے آواز بلند کرے گی ماﺅں ‘ بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور حکومت اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے کہتے ہیں کہ بلوچستان کا اہم مسئلہ لاپتہ افراد کی بازیابی ہے اگر کوئی بلوچستان کے مسئلے کو حل کرنا چاہتے ہیں تو لاپتہ افراد کی بازیاب کو یقینی بنایا جائے تاکہ بلوچستان کے مسائل میں کمی آ سکے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے