صوبائی بیورو کریسی میں تقرریاں وتباد لے،12اسسٹنٹ کمشنرز کے تبا دلہ
کوئٹہ: صوبائی بیورو کریسی میں تقرریاں وتباد لے12اسسٹنٹ کمشنرز کا تبا دلہ کر دیا گیا۔ چیف سیکر ٹری بلو چستان مطہر نیاز رانا کے جا ری کر دہ ایک اعلا میہ کے مطابق ممبر سی ایم آئی ٹی غلام فا روق مری کو اسپیشل سیکر ٹری ہیلتھ، اسپیشل سیکر ٹری ہیلتھ محمد حیات اور ایڈ یشنل سیکر ٹری ہیلتھ شجا عت علی کھو سہ کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کر نے کی ہدایت جبکہ اسسٹنٹ کمشنر بختیارا ٓباد محمد ذوہیب کو اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ، اسسٹنٹ کمشنر ژوب فلا ئٹ لیفٹیننٹ ہا رون حمید کو اسسٹنٹ کمشنر کچلاک، اسسٹنٹ کمشنر ریو نیو کوئٹہ سید رحمت اللہ کو اسسٹنٹ کمشنر گند واہ، اسسٹنٹ کمشنر لو رالائی عطا ء مو نیم کو اسسٹنٹ کمشنرکر د گاپ،اسسٹنٹ کمشنر سبی محمد اسما عیل کو اسسٹنٹ کمشنر سوراب، اسسٹنٹ کمشنر گند واہ محمد اعجاز سر ور کو اسسٹنٹ کمشنر ریو نیوکوئٹہ، اسسٹنٹ کمشنر سوراب جمیل احمد کو اسسٹنٹ کمشنر خضدار تعینات جبکہ اعلامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ ندا کاظمی کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ،اسسٹنٹ کمشنر کر د گاپ محمد جان کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ،اسسٹنٹ کمشنر خضدار عبد المجید کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی، اسسٹنٹ کمشنر جھل مگسی عبد الوہاب کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کر نے کی ہدایت کی گئی ہے۔