آئی ایم ایف نے پاکستان کا قرض پروگرام بحال کردیا

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارےنے پاکستان کا قرض پروگرام بحال کردیاآئی ایم ایف اورپاکستان میں درمیان چھ ارب ڈالر کے قرضے کے جائزہ امور پر مذاکرات مکمل ہو گئےآئی ایف ایم ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلیٹی کے تحت دوسرے سے پانچویں کے جائزے کے امور نمٹائے گئے۔

مذاکرات کے بعد پاکستان کو 500 ملین ڈالر کی قسط کے اجرا کی راہ ہموار ہو گئی۔ کورونا وبا کے باعث آئی ایم ایف کے ساتھ قرضے کے جائزہ امور تعطل کے شکار ہوئے تھے پاکستان اورآئی ایم ایف حکام میں ورچول جائزہ بات چیت کی گئی آئی ایم ایف نے پاکستان کو 39مہینوں کے پروگرام کے تحت 6 ارب ڈالرکا قرضہ دینے کااعلان کیا تھا قرضہ کی 500ملین ڈالر کی حتمی منظوری آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ دے گا۔

آئی ایم ایف اعلامیہ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی معیشت1.5فیصدتک رہے گی، کورونا کی دوسری لہر کے اثرات دنیا بھر کے معیشتوں پر مرتب ہورہے ہیں۔ پاکستان کے زرمبالہ کے ذخائر جنوری میں 13ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے نمایاں پیش رفت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے