کیچ میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، اہلکار شہید، حملہ آور فرار

کوئٹہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب کے قریب قومی شاہراہ پر ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہوشاب میں قومی شاہراہ کی حفاظت کیلئے قائم فرنٹیئر کور بلوچستان کی چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا۔ فائرنگ سے سپاہی اسد مہدی شہید ہوگیا جس کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے