صوبائی حکومت میرٹ کلچر کو فروغ دینے اور شفافیت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،جام کمال خان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے نئے تعینات ہونے والے چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے یہاں وزیراعلی ہاؤس میں پیر کے روز ملاقات کی۔ وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری زاہد سلیم بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات میں صوبے کے انتظامی امور، گڈ گورننس اور شفافیت سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلی نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت ہر سطح پر گڈگورننس، میرٹ کلچر کو فروغ دینے اور شفافیت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خوشحالی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلیٰ نے مطہر نیاز رانا کو بلوچستان میں چیف سیکرٹری کے عہدے پر تعیناتی کی مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے