صوبائی الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کو 3مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں پولنگ اسٹیشن قرار دینے کے لئے تحریری طور پر مراسلہ ارسال کردیا
کوئٹہ صوبائی الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کو 3مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں پولنگ اسٹیشن قرار دینے کے لئے تحریری طور پر مراسلہ ارسال کردیا، الیکشن کمیشن حکام کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر اور سینیٹ انتخابات میں ریٹرننگ آفیسرعبدالرزاق نے سیکرٹری اسمبلی کومراسلہ ارسال کیا ہے جس میں 3مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں بلوچستان اسمبلی کے ایوان کو پولنگ اسٹیشن قرار دینے کی کاروائی کرنے کا کہا گیا ہے دوسری جانب بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کئے جانے کا امکان ہے اجلاس میں معمول کی سرکار ی و غیر سرکاری کاروائی کے علاوہ بلوچستان اسمبلی کو 3مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابا ت میں پولنگ اسٹیشن قرار دینے کی منظور ی لینے کے ساتھ ساتھ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 20پشین IIIسے کامیاب امیدوار بطور رکن اسمبلی حلف بھی اٹھائیں گے