سینیٹ انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ میرٹ پر دیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والا پاکستان تحریک انصاف کا پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ختم ہوگیا اجلاس میں سندھ سے فیصل واوڈا کو سینیٹ کا ٹکٹ دیے جانے پر اراکین پارلیمنٹ بورڈ نے تحفظات کا اظہارکیا۔

ذرائع کے مطابق کارکنوں نے کہا کہ فیصل واوڈا نااہلی سے بچنے کیلئے سینیٹر بننا چاہتے ہیں سینیٹ انتخابات پی ٹی آئی سندھ کا فیصل واوڈا کو ٹکٹ دینے پر اعتراض، گورنر کو خط لکھ دیا ارکان کے تحفظات کے بعد وزیراعظم نے سینیٹ انتخابات کے لیے دیے گئے ٹکٹوں پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے اور ٹکٹوں میں تبدیلی کا عندیہ بھی دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ میرٹ پر دیں گے، پارٹی کارکنان کی خواہشات کا احترام کرتے ہیں، کسی پیرا شوٹر کو سینیٹر نہیں بنائیں گے پی ٹی آئی کے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق فیصلہ آئندہ 24 گھنٹوں میں متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے