دہشت گروں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ہوشاب کے قریب قومی شاہراہ پر ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے سپاہی اسد مہدی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ واقعہ پر امن بلوچستان اور صوبے کی ترقی کے خلاف سازش ہے۔ دہشت گروں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن کے قیام کیلیے سیکیورٹی اداروں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہماراعزم پختہ ہے۔ وزیراعلی نے شہید ہونے والے سپاہی اسد مہدی کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی شہید اسد مہدی کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے