الیکشن کمیشن نے سکروٹنی کے وقت امیدواروں کے تجویز اور تائید کنندگان کی حاضری لازمی قرار دے دی

کوئٹہ الیکشن کمیشن نے سکروٹنی کے وقت امیدواروں کے تجویز اور تائید کنندگان کی حاضری لازمی قرار دے دی۔ پیر کو الیکشن کمیشن کے مطابق تمام امیدوار اپنے تجویز اور تائید کنندگان کو سکروٹنی کے وقت ہمراہ لائیں،تائید کنندگان اور تجویز کنندگان کی غیرحاضری کی صورت میں کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ انتخاب کے تائید اور تجویز کنندگان کے دستخطوں کے اصل ہونے کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے