سید ظہور آغا کی پارٹی کی بنیادی رکنیت ہی معطل نکلا
کوئٹہ:بلوچستان سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹ ٹکٹ کا معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا، پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر سید ظہور آغا کی پارٹی کی بنیادی رکنیت ہی معطل نکلی۔
سید ظہور آغا کو 2017 بنی گالہ میں دھرنے پر شوکاز دیا گیا تھا۔ظہور آغا کی بنی گالہ میں دھرنے پر شوکاز کے ساتھ بنیادی رکنیت معطل کی گئی تھی۔
ایک معاملے پر پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار سید ظہور آغا نے اپنا موقف دینے سے گریز کیا ہے۔ظہور آغا کا کہنا ہے کہ ابھی مصروف ہوں، جواب نہیں دے سکتا۔