پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 روپے کا اضافہ عوام دشمن اقدام ہے : مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 روپے کا اضافہ عوام دشمن اقدام ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ستم یہ ہے ہر 15 ویں روز پیٹرول کی قیمت بڑھائی جا رہی ہے، منہگائی کی بےقابو شرح عوام کو مجبور کر رہی ہےکہ ہینڈسم کو چلتا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اوگرا کی تجاویز عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کر رہی ہیں۔ چند روز قبل اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 روپے اضافہ تجویز کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے