وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے فیصلوں کی تائید کرتے ہیں، آغا شکیل احمد خضداری

کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء آغا شکیل احمد خضداری نے کہاہے کہ بلوچستان سے سینٹ کے لئے پارٹی کے جتنے امیدوار نامزد ہوئے ہیں وہ ہم سب کا اور پوری پارٹی کا فیصلہ ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے پوری جماعت سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ دیا اور سینٹ کے لئے پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیا ہے، پارٹی پہلے سے زیادہ مضبوط توانا اور صوبے میں کامیاب طرزِ حکمرانی پیش کررہی ہے، پارٹی کے جتنے بھی فیصلے ہوتے ہیں وہ باہمی رضامندی اور خوش اسلوبی سے طے پاتے ہیں۔انشاء اللہ اب اس مرحلے میں بلوچستان عوامی پارٹی اپنی اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر سینٹ میں واضح اکثریت حاصل کرلے گی اگلے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات اور ڈھائی سال بعد قومی انتخابات میں بھی بی اے پی مربوط و منظم طریقے سے واضح اکثریت کے ساتھ سامنے آئے گی، صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے جو خدمات اس وقت پیش کیئے جارہے ہیں اس کے تسلسل کو اسی طرح جاری رکھا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے۔بی اے پی کے رہنماء آغا شکیل احمد خضداری کا کہنا تھاکہ ہماری جماعت کے رہنماء اور ورکرز نے جو جذبات دکھائے وہ ان کے خلوص اور پارٹی سے محبت کا نتیجہ ہے، ہم سب نے مل کر خضدار سمیت پورے صوبے کے عوام کی رہنمائی کا فریضہ نبھانا ہے اگلے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات ہونگے کارکن بلدیاتی انتخابات کے لئے تیار اور پارٹی کو فعال بنانے و عوام میں مذید پذیرائی دلانے کیلئے اپنی محنت جاری رکھیں، سینٹ میں جتنے بھی امیدواروں کی نامزدگی ہوئی اور انہیں پارٹی کا ٹکٹ جاری ہوا اس پر ہمیں اعتماد حاصل ہے۔پارٹی سربراہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے فیصلے کی تائید اور اس پربھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں انشاء اللہ ہماری جماعت اتحادیوں کے تعاون سے صوبے کی سطح پر سینٹ میں واضح اکثریت حاصل کرکے ایوان بالا میں صوبے کے عوام کی نمائندگی کا حق ادا کریگی، انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی مخلص، سنجیدہ اور تجربہ کار سیاستدان و عوامی رہنماؤں پر مشتمل ہے جو انفرادی سوچ کی بجائے عوامی سوچ اور صوبے کے مفادات کو مد نظر رکھ کر مستقبل کے فیصلے سرانجام دیتے ہیں، دانشمندانہ فیصلوں کا سلسلہ اسی طرح جاری و ساری رکھا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے