سینٹ ایوانِ بالا تمام صوبوں کی یکجہتی کی علامت ہے :میر یونس عزیز زہری

خضدار:رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہاہے کہ سینٹ ایوانِ بالا تمام صوبوں کی یکجہتی کی علامت ہے جو ملک کی اکائیوں کی وحدت کو فروغ دینے کا مرکز ہے، اس ایوان کی تقدس اور احترام تمام سیاسی جماعتوں کے لئے مشترک ہونا چاہیے، سینٹ کے لئے ممبران کا انتخاب خالصتاً جمہوریت اور صاف و شفاف طریقے سے عمل میں آنا چاہیئے،تاکہ سینٹ میں صوبوں کی نمائندگی تجربہ کار اور جمہوریت پسند ممبران کی صورت میں سامنے آئے او وہ قوموں کے حقوق کے لئے موثر آواز بلند کرنے کے لئے ذریعے بن جائیں۔ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی کونسل کے ممبر و رکن ِ بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہاکہ سینٹ قوموں اور صوبوں کو جوڑنے اور ان میں وحدت پیدا کرنے کا منبع و مرکز اور سرچشمہ ہے، اس ایوان سے ہی ملک کی آئین سازی اور جمہوریت کی بقاء و قوموں کے منصفانہ حقوق کے لئے آواز بلند ہوجاتی ہے ایسے ایوان کے لئے کہرے سچے اور تجربہ کار و مخلص سیاستدانوں کا انتخاب لازمی امر ہونا چاہیئے، لیکن بد قسمتی سے جب بھی سینٹ الیکشن کا مرحلہ آجاتا ہے تو ایسے موقع پر ایک غلط روش چل پڑتی ہے، خرید و فروخت کی باتیں سامنے آجاتی ہیں جو کہ جمہوریت اور ایوانِ بالا سینٹ کی تقدس اور احترام کے برخلاف ہے اب وقت آگیا ہے کہ ملک میں سینٹ کے انتخاب پاکیزہ بنانا صاف و شفاف بنانا ہوگا، تاکہ جمہوریت کو طاقت ملے آئین کے اصولوں کے مطابق آگے بڑھنے کا موقع ملے۔ انہوں نے کہاکہ پوری دنیاء ہمیں دیکھ رہی ہے اور ہمارے ملکی و قومی معاملات کا جائزہ لے رہی ہے اگر ایسے معاملات میں ہم شکوک و شبہات کو سامنے لائیں گے سینٹ انتخاب کو متنازعہ بنانے کی کوشش کریں گے تو اس سے دنیاء ہمارے ملک کے بارے میں اچھا پیغام نہیں جائیگا اس بارے میں تمام سیاسی جماعتوں کو سوچنا اور مثبت راہ کا تعین کرنا ہوگا، تب جاکرملی و قومی شان میں اضافہ ہوگا اور کسی کو سوال اٹھانے کی گنجائش بھی نہیں ہوگی۔سینٹ تمام اکائیوں کے اتحاد و متفق ہونے کی علامت ہے لہذا قوم کو یقین دلانے کے لئے ضروری ہے کہ اس ایوان کے انتخاب سے لیکر اس کے معاملات کو چلانے تک ہی آئین و قانون کی پاسداری کرنے کی ضرورت ہے، جو قومیں آئین و قانون پر عملداری کا مظاہر ہ کرتے ہیں وہ کامیاب ہوجاتی ہیں ہمیں کامیاب و قومی وحدت کے ساتھ آگے بڑھنا او رکامیابی حاصل کرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے