سینٹ الیکشن کے موقع پر پیراشوٹرز میدان میں اتر آتے ہیں میر اسرار زہری

کوئٹہ :بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے سربراہ سابق سینیٹر میر اسر ار زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے اتحادی ہیں اگر نظر انداز کیا گیا تو آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے سینٹ میں آج بھی پیسہ چل رہا ہے سینٹ الیکشن میں اپنی اتحادیوں جماعتوں سے مل کر کامیابی کیلئے کوشاں ہیں، یہ بات انہوں نے سینیٹ انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں سینٹ الیکشن کے موقع پر پیراشوٹرز میدا ن میں اتر آتے ہیں عمران خان نے حکومت میں رہتے ہوئے سینٹ الیکشن میں پیسہ چلنے کے حوالے سے سچ بولا ہے۔میر اسرار زہری نے کہا کہ بلوچستان میں حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے اتحادی ہیں اگر نظر انداز کیا گیا تو آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے انہوں نے کہا کہ جمہوری سیاست کا حصہ ہے جمہور میں رہ کر ہی سیاست کی جائے بہتر ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے