دینی مدارس کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے،مولانا عبد الواسع
کوئٹہ :جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق ضلعی معاون ناظم حاجی قاسم خان خلجی ود یگر نے کہا کہ دینی مدارس کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے مساجد اور دینی مدارس اور شعائراسلام کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے علماء کرام اور دینی مدارس کے خلاف سازشیں کرنے والے انجام کو پہنچیں گے جمعیت علماء اسلام نئے وفاقوں کے قیام کو مستردکیاہے واضح کیا ہے یہ سازشیں آمریت کے ادوار میں بھی ہوئی ہیں لیکن علماء کرام نے متحد اور یکجا ہو کر تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا نئے وفاقوں کے قیام سیاسی جماعتوں کو بھی دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مدرسہ تجوید القرآن کلی حاجی شاہ برات کے زیراہتمام سالانہ دستارفضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے صوبائی نائب امیر ضلع موسی خیل کے امیر سابق صوبائی وزیر مولانا غلام سرور ندیم صوبائی معاون سالار حاجی رحمت اللہ کاکڑ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا حافظ مسعود احمد نائب امیر مولانا غلام نبی محمد ی جمعیت ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر تو حیدی مولانا حافظ سردار محمد نورزء حاجی صالح محمد ود یگر بھی موجود تھے دستار فضیلت کانفرنس سے مولانا شیخ عبد الباری مولانا مفتی شاہ ولی حافظ محمد اشرف مظلوم یا ر ود یگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدارس دینیہ نیآج بھی قوم کے 35لاکھ بچوں اور بچیوں کے سینوں کو قرآن کی روشنی سے منور کر رہے ہیں بجائے مدارس کے لئے سہولیات فراہم کیں جائیں ہر حکومت نے مدارس کو کمزور کرنے کی کوششیں کیں ہیں حکومت کو پیغام دینا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نااہل مسلط شدہ حکمرانوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ مدارس کو دیوار سے لگانے کی کوششوں سے باز رہے اور غیر آئینی فیصلہ کو واپس لے انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کو جتنی تنخواہ ملتی ہے وہ اتنی ہی بات کرتے ہیں‘ کوئی طاقت مساجدو مدارس پر پابندی نہیں لگا سکتی 5نمائندہ وفاق کے مقابلے میں جعلی وفاقوں کے قیام کو مسترد کیا ہے ان وفاقوں کا حشر بھی پرویز مشرف کے دور میں بنائے گئے ماڈل مدارس جیسا ہوگا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی اسلام دشمن پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مدارس و مساجد آزاد تھے‘ آزاد ہیں اور آزاد رہیں گے‘کسی طالع آزما کو مدارس کی حریت و آزادی پر پابندی لگانے کی اجازت نہیں دیں گے‘علماء نے مدارس و مساجد کے خلاف سازشیوں کو پہلے بھی مقابلہ کیا اور آئندہ بھی مقابلہ کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ مدارس کو مٹانے والے خود مٹ گئے لیکن مدارس ختم نہ کرسکیں مدارس اسلام کے نرسریاں ہیں اہل مدارس علماء کرام اور مدارس کی اساتذہ کی ملک اسلام کے لئے لازوال قربانیاں اور خدمات ہیں مدارس پاکستان کی بقا اور سالمیت کی علامت ہے آخر میں مدرسہ تجوید القرآن کلی حاجی شاہ برات کے حفاظ کرام اور قراء کی دستار بندی کی گئی اور جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون ناظم حاجی قاسم خان خلجی کے جانب سے جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر رکن قومی اسبلی مولانا عبد الواسع صوبائی نائب امیر ضلع موسی خیل کے امیر سابق صوبائی وزیر مولانا غلام سرور ندیم جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا حافظ مسعود احمد مولانا غلام نبی محمد ی مولانا محمد طاہر تو حیدی مولانا حافظ سردار محمد نورزء حاجی صالح محمد ود یگر علماء کرام کی اعزازی میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا